پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے جاپانی فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے جاپانی فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

ملک کی مشہور ومعروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی جاپانی فیشن انڈسٹری میں انٹری، ٹوکیو میں جاری جاپانی فیشن شو میں پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے جاپانی فیشن انڈسٹری میں شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے جاپانی فیشن شو میں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کے لیے ریمپ پر واک کی۔جنت مرزا نے اپنی ریمپ واک کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں جن میں ٹک ٹاکر کو جاپانی فیشن شو میں جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے جاپانی فیشن شو کے لیے دو مختلف ملبوسات زیب تن کیے، جنت مرزا کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں تصاویر میں انہوں نے سرخ اور سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل دیگر تصاویر میں وہ پرپل رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں۔

مزید پڑھیں: اجازت ملے نہ ملے لاہور کا جلسہ لازمی ہوگا: رہنما پی ٹی آئی

جنت مرزا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کی لانچ پارٹی پر منعقدہ فیشن شو میں ریمپ واک کرکے بہت خوشی ہوئی۔واضح رہے کہ جنت مرزا نے سال 2022 میں سید نور کی ہدایتکاری میں ریلیز والی فلم تیرے باجرے دی راکھی سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔جنت مرزا کی یہ ڈیبیو فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی تھی، فلم کی میگا کاسٹ میں جنت مرزا، صائمہ نور اور بابر علی شامل تھے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *