سندھ : کم آمدنی والے افراد کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

سندھ : کم آمدنی والے افراد کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

 صدر آصف علی زرداری نے کم آمدنی والے افراد کے لیے گھروں کے لیے مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، صوبائی وزیر محمد خان بخش مہر بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کو بلاول بھٹو کی ہدایات پر سندھ میں سولر پروگرام کے آغاز پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر آصف زرداری نے کم آمدنی والے خاندانوں کو سولر سسٹم پروگرام کو وسعت دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے صدر کو صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور ایم این وی ڈرین کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں بلاول بھٹو کی ہدایات پر سندھ میں سماجی تحفظ کے پروگرام سے آگاہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے سماجی تحفظ کے پروگرام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *