آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وادی تیرہ میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں حصہ لینے والے دستوں سے ملاقات کی اور شدت پسندوں کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس اور فورسز کے دستوں کی تعریف کرتے ہوئے کا تمام دہشت گرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اورآرمی چیف کو جاری انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشت گردی کارروائیوں اور استحکام کے لیے طویل مدتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے اور تمام خطرات کے خلاف دفاع کے لیے تیاریوں کو سراہا اوردہشت گرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کا تمام دہشت گرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دینے کا عزم آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاک فوج کے شہدا کے غازیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور خراج عقیدت قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل ہونے والا امن ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: حکومت کی جانب سے کل اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان
جنرل عاصم منیر نے کہا ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم اور جذبہ قربانی کو تقویت دیتی ہیں، جنرل عاصم منیر نے خیبر پختون خوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور اعا نت جاری رہے گی اور انہوں نے کہا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے مقامی آبادی کے کردار کو بھی سراہا اور آرمی چیف نے اورکزئی میں یادگار شہداء پر پھول رکھے۔