بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے بُری خبر

بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے بُری خبر

شہریوں کی حفاظت اور محفوظ سفر کے لیے نئے اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنے والے رکشوں اور پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی شروع ہوگئی۔

راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو، اڈا پلاٹ، اور نواز شریف انٹرچینج پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ہربنس پورہ، گجومتہ، اور بھٹہ چوک سمیت 10 دیگر مقامات پر بھی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا چالان کیا جا رہا ہے اور انہیں شہر میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ آئندہ ہفتے سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ ایل پی جی گیس استعمال کرنے والے رکشوں اور ویگنوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے ایل پی جی گیس سلنڈر اتارے جائیں گے۔ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ بغیر لائسنس موٹرسائیکلوں کے مالکان کو فوری لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سخت کریک ڈاؤن کے ذریعے قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی اور شہریوں کو قوانین کی پاسداری پر مجبور کیا جائے گا۔ ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو کریک ڈاؤن کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *