پاکستان سے 5 ارب ڈالرز کے جمز سٹونز بیرون ممالک سمگل ہونے کا انکشاف

پاکستان سے 5 ارب ڈالرز کے جمز سٹونز بیرون ممالک سمگل ہونے کا انکشاف

چیئرمین عاطف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے کامرس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انکشاف سامنے آیا ہےکہ پاکستان سے 5 ارب ڈالر مالیت  کے جمز سٹونز بیرون ملک اسمگل ہو جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن کامرس کمیٹی گل اصغر خان نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ہم جمز سٹونز میں دنیا کے 8 بڑے پروڈیوسر ہیں اورہماری جمز سٹونز کی مجموعی ایکسپورٹ صرف 8 ملین ڈالر کی ہے لیکن انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک میں جمز سٹونز اتھارٹی اور سینٹرز کبھی بھی فعال نہیں ہو سکے ہیں اوراس حوالے سےوفاقی حکومت نے جیمز اینڈ جیولری فیسلیٹیشن ونگ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گل اصغر خان کے مطابق ایک بار ہماری جمز سٹونز کی ایکسپورٹ 1.4 ارب ڈالر پر بھی گئی لیکن بیشتر مرتبہ ہمارے جمز سٹونز سمگل ہوکر تھائی لینڈ پہنچ جاتے ہیں۔ گل اصغر خان کے مطابق تھائی لینڈ ان جمز سٹونز کو کٹ اور پالش کرکے اربوں ڈالر کما رہا ہے ۔ عاطف خان کے مطابق30 سے 40 فیصد جمز سٹونز تو افغانستان سے آتے ہیں ۔

مزید پڑھیں: حکومت اور عسکری قیادت کی کوششیں رنگ لے آئیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن، خوشخبریاں ملنے لگیں

رکن کمیٹی اصغر خان کے مطابق افغانستان سے پاکستان آنے والے جمز سٹونز تو ایسے ہی آگے چلے جاتے ہیں اور حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے افغان بارڈر کو جمز سٹونز کیلئے کھول دینا چاہئیے ، انہوں نے کمیٹی کا آگاہ کیا کہ پروسی ملک بھارت میں 50 لاکھ لوگوں کا روزگار جمز سٹونز اینڈ جیولری سے وابستہ ہے اوربھارت کی جمز سٹونز کی ایکسپورٹ 45 ارب ڈالر کی ہے ، اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہمیں ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت ادارے بنانے کی ضرورت ہے ۔ کمیٹی کو کامرس منسٹری کے حکام نے آگاہ کیا کہ ہمارے ہاں 2006 میں جمز سٹونز اینڈ جیولری اتھاڑتی بنائی گئی تھی اوراتھارٹی کے 5 سینٹرز بنائے گئے جو ابتک فعال نہیں ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں فنڈز کی عدم فراہمی ، بلین ٹری سونامی منصوبہ بند کردیا گیا

رکن کمیٹی گل اصغر خان کے مطابق ہمارے روبی سٹونز مغرب کے ڈائمنڈ سے بھی مہنگے ہیں۔ہمارا ایک روبی پتھر انڈیا سے 18 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا انکا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں سوات، گلگت اور کشمیر میں روبی پتھر بھاری مقدار میں ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چائنہ پوری دنیا میں پھر رہا ہے کہ ہمیں انڈسٹریل منرلز چاہئیں اورانڈسٹریل منرلز اور اینٹمنی پندرہ لاکھ روپے ٹن ہے۔ چیئرمین کمیٹی عاطف خان نے کہا کہ ان عوامل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایٹمنی کا ایک 25 ٹن کا ٹرک کتنے میں فروخت ہوگا۔ عاطف خان نے کہا کہ ہمارے ہاں تو ایٹمنی اور انڈسٹریل منرلز سے علاقے بھرے پڑے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *