ذرائع کے مطابق کل بروز ہفتہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے امکان ظاہر کیا گیاہے کہ کل حکومت کی جانب سے اہم قانون سازی کیےجانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کل اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اسی حوالے سے کل قومی اسمبلی کا اجلاس بالترتیب دن 3 بجے اور سینٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کل ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے اوراسی حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کل ایک ہی دن مقرر کیئے گے ہیں۔ ذرائع کے مطابقنمبرز گیم پوری ہونے کی صورت میں آئینی اصلاحات کا پیکیج بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اورپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم الگ الگ منظوری ہو گی۔
مزید پڑھیں: حکومت اور عسکری قیادت کی کوششیں رنگ لے آئیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن، خوشخبریاں ملنے لگیں
دوسری جانب ذرائع کے مطابق ابھی تک جے یو آئی نے آئینی ترمیم پر حمایت کی یقین دہانی نہیں کروائی ہے اورمولانا فضل الرحمن کی حمایت کے بغیر آئینی ترمیم کی منظوری ناممکن ہو گی۔