پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی زبان درست کرنے کا مطالبہ کر دیا

پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی زبان درست کرنے کا مطالبہ کر دیا

چئیرمن تحریک انصاف بیرسٹرگوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی زبان درست کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لطیف کھوسہ ، محمود اچکزئی ، صاحبزادہ حامد رضا ،اسد قیصر ، بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ
قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات نہیں کرنے دی گئی اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ آصف کی زبان درست کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن جماعت ہیں مگر آپ کے غلام نہیں ہیں۔ اپوزیشن لیڈرز کا کہنا تھا کہ آپ نے ایک وڈیو چلائی گئیں جس کی حقیقت معلوم ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم نہ واک آؤٹ کررہے اور نہ دھرنا دے رہے ہیں۔ہمارے ساتھ زیادتی کے باوجود ہم بردباری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ہاؤس کو چلنے دے رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کل سپیشل کمیٹی میں جو ہوا اس پر ثبوت کے ساتھ بات ہوگی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمیٹی میں میں نے یہ نقظہ اٹھایا تھا کہ ہماری خواہش تھی کہ چیرمین ہمارا ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ کل میں نے پارلیمنٹرین کے بارے میں بھی قانون سازی کا کہا تھا ۔

مزید پڑھٰں: حکومت اور عسکری قیادت کی کوششیں رنگ لے آئیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن، خوشخبریاں ملنے لگیں

اس کمیٹی میں حکومتوں پر تنقید کی بجائے مثبت کام کریں ۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ سیاست دانوں کی زاتی زندگی بھی ہوتی ہے اس کا خیال رکھا جائے ۔انہون نے کہا کہ خواجہ آصف اگر ہمیں برداشت نہیں کرسکتے تو یہ عہدہ کسی اور کو دیں ، کل میں نے خواجہ آصف کو کہا تھا کہ نفرت پھیلانے والا نہ بنیں اورہمیں آپس کا تناؤ کم کرنا چائیے ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج قاضی فائز عیسیٰ سے بھی کہا کہ ایکسٹینشن کی روایت ختم کر جائیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *