احتساب عدالت کا زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ

احتساب عدالت کا زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کے قریبی ساتھی اور اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم سنایا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پربیرسٹر علی ظفرکاحکومت کیخلاف ردعمل سامنے آگیا

اس فیصلے کے تحت پی ٹی آئی رہنما کا 30 کنال کا پلاٹ اور اسلام آباد میں موجود چار کنال کا پلاٹ حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ زلفی بخاری کی ضلع اٹک میں واقع 1210 کنال 12 مرلہ پراپرٹی میں سے 91 کنال 10 مرلہ زمین بھی ضبط کرنے کی ہدایت دی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *