ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے کارساز کیس میں ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
عدالت نے ملزمہ نتاشہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کیا۔
مزید پڑھیں: ڈیفنس کار حادثہ: 6 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں کم عمر ڈرائیور کی رہائی کیلئےدرخواستِ ضمانت منظور
واضح رہے کہ نتاشہ کی ایک مقدمے میں ضمانت اور دیت منظور ہو چکی ہیں۔ کارساز حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق ہوئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کیے ہیں، جن میں سے ایک حالیہ کارساز حادثے سے متعلق ہے۔