عمران خان کے لیے جیل میں رہنا فائدے مند ثابت ہوگا، فیصل واوڈا

عمران خان کے لیے جیل میں رہنا فائدے مند ثابت ہوگا، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نےکہا کہ عمران خان کے لیے جیل میں رہنا فائدے مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اگر عمران خان جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جیل میں رہنا ہی ان کے فائدے میں ہے اور سوال کیا کہ جیل توڑنے کی بات کرنے والے ان کی زندگی کی ضمانت کیسے دے سکتے ہیں؟۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے مراد سعید پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید “طوطا” ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے، انہوں نےکہا کہ آخر وہ کیوں چھپے ہوئے ہیں اور سامنے کیوں نہیں آتے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق بیرسٹر سیف کا اہم بیان آگیا

سینیٹر کا سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور علی امین گنڈاپور کے درمیان رابطوں سے متعلق کہنا تھا کہ فیض حمید سارا ملبہ عمران خان پر ڈالیں گے۔ فیصل واوڈا نے گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور کے خلاف پہلے ہی پرچہ کٹ چکا ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ گنڈاپور نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ کوئی بھی بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کر سکتا اور اب وہ یہی کہتے ہیں کہ کوئی بھی ان کا ملٹری ٹرائل نہیں کر سکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *