معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے ڈیموکریٹ کی امیدوارکملا ہیرس کو’’جنگجو‘ ‘قرار د یدیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلی کیساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اعلان کیا کہ وہ 2024 کے صدارتی ا الیکشن میں کملا ہیرس اور ٹم والز کو اپنا ووٹ د یں گی ۔
ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ وہ کملا ہیرس کو ووٹ اس لیے دیں کیونکہ وہ عوامی حقوق کے لیے لڑتی ہیں ، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیں کملا ہیرس جیسے ایک’’ جنگجو‘‘ کی ضرورت ہے۔ جو عوام کے حقوق کے لیے لڑائی کرے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میرے خیال میں وہ ایک مضبوط ہاتھ رکھنے والی، ملک کے لیے ہونہار رہنما ہیں اور ہم ان کی پرسکون قیادت میں اس ملک میں اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے ٹم والز کو نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوار منتخب کرنے پر بھی کملا ہیرس کی تعریف کی۔ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی تحقیق مکمل کر لی ہے اور فیصلہ کر لیا ہے ۔
آپ کو اپنا فیصلہ خود تحقیق کر کے کرنا ہے۔ ٹیلر سوئفٹ نے مداحوں پر زور دیا ہے کہ اپنا ووٹ رجسٹر کروائیں تاکہ جلدی اور آسانی سے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔