پشاور ہائیکورٹ؛ جج ہمایوں دلاور کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پشاور ہائیکورٹ؛ جج ہمایوں دلاور کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاور کی گرفتاری سے روک دیا۔

جج ہمایوں دلاور نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ میں چیلنج کیا تھا۔ جج ہمایوں دلاور کی جانب سے وکلاء ملک ذیشان ایڈووکیٹ اور احمد فاروق خٹک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: جج ہمایوں دلاور کو میرے خلاف فیصلہ دینے پر اربوں مالیت کی زمینوں سے نوازا گیا: بانی پی ٹی آئی عمران خان

عدالت نے اینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاور کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ٹیم سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ اس بنچ میں جسٹس کامران حیات اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *