خیبرپختونخوا کابینہ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی پیر کی رات اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے ان سے اسٹیبلشمنٹ نے خودرابطہ کیاتھاجس میں صوبے کی سکیورٹی صو رت حال اورسیاسی حالات پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سنگجانی جلسہ:پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مزید2 مقدمات درج
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور اپنی تقریر پر کھڑے ہیں اور پارٹی بھی ان کے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا میں نہیں سمجھتا بانی پی ٹی آئی عمران خا ن نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ختم کرنے کی جو بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دو قانون، دو نظام اور دو پاکستان نہیں چل سکتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
ان کا اشارہ علی امین گنڈا پور کی طرف ہوگا کیو ں کہ وہ ایک صوبے کے سربراہ ہیں مگر وہ بھی سیاسی بات چیت نہیں کر یں گے ۔ ان کا کہنا تھاکہ متنازع تقریروں اورقراردادوں کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ سے تناؤ بڑھنے کےامکان کو رد نہیں کیاجاسکتا، وفاقی حکومت کا تو چاہتی بھی یہی ہےکہ اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان تناؤ بڑھے۔