وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردارعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ غلط عناصر کی نشاندہی نہیں کریں گے تو اصلاح کیسے ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب کے دوران علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دو قانون، دو نظام اور دو پاکستان نہیں چل سکتے، ملک میں سب کیلئے ایک جیسا قانون اور ایک نظام ہونا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا ہوا؟ آزاد ڈیجیٹل نے کھوج لگا لیا
ان کا کہنا تھا کہ آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے دفاع کے لیے جدو جہد کریں ۔ ہمارے چیلنجز کچھ اور ہیں، اہداف کچھ اور ہونے چاہئیں مگر ہم کسی اور چیز میں الجھے ہیں، جب تک ہم اس صو رت حال سے باہر نہیں نکلتے ، آگے نہیں بڑھ سکتے۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خو د سے اپنا احتساب شروع کرنا ہے اور اس ملک کو آگے کی طرف لے کر جانا ہے ۔ ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا اور نہ ہی صوبائی اداروں کو ذاتی انتقام کے لیے استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیکیوریٹی چیک پوسٹس اور لاپتہ افراد بارے رپورٹ طلب کر لی
ہم نفرتیں نہیں پیدا کرنا چاہتے کیو ں کہ اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، تاہم اپنے حق، انصاف اور حقیقی آزادی کے لیے بات کرنا کبھی ترک نہیں کرینگے۔