عدلیہ متعلق آئینی ترمیم کا معاملہ : مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو حمایت دینے سے انکار کردیا

عدلیہ متعلق آئینی ترمیم کا معاملہ : مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو حمایت دینے سے انکار کردیا

جمعیتِ علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرنے سے صاف انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ساتھ دینا عوامی غیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا ہے۔

سربراہ جمیعتِ علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے محمد علی درانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جےیو آئی کسی طور حکومت کو عدلیہ سےمتعلق آئینی ترمیم کے معاملے پر سپورٹ نہیں کریگی۔مولانا فضل الرحمن نے محمد علی درانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی اپوزیشن میں ہے اور رہے گی،۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیکیوریٹی چیک پوسٹس اور لاپتہ افراد بارے رپورٹ طلب کر لی

زرائع کے مطابق محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمن سے گزشتہ رات گئے ملاقات کی اور دورانِ ملاقات مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ موجودہ حکومت کا ساتھ دینا عوامی غیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین و قانون و جمہوریت کے خلاف کسی حکومتی قانون سازی کی حمائت نہیں کریں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *