رحیم یار خان میں ضمنی الیکشن کے باعث کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171رحیم یار خان 3میں 12ستمبر بروز جمعرات کو ضمنی الیکشن ہوگا جس کے پیش نظر ضلع مین عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع رحیم یار خان مین کل این اے 171میں بوجہ ضمنی الیکشن عام تعطیل ہوگی۔