پراپرٹی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں

پراپرٹی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 42 بڑے شہری علاقوں میں جائیداد کی قیمتوں میں 20 سے 100 فیصد تک اضافے کی تیاری مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن اسی ماہ جاری کیے جانے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے ان شہروں کے لیے نظرثانی شدہ قیمتوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی تاہم فہرست کو باقاعدہ طور پر جاری کرنے سے قبل وزارت قانون کو جانچ پڑتال کے لیے بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں: تنخواہ دار افراد کے لیے نیا ٹیکس کارڈ جاری

ایف بی آر نے 42 شہروں میں جائیداد کی منصفانہ مارکیٹ قیمت اور مقام کے لحاظ سے نظرثانی کی تجویز دی اور مستقبل میں اس شعبے کی اصل صلاحیت کا تعین کرنے کے لیے باقاعدگی سے نظرثانی کرنے کا ارادہ رکھا ہے۔جائیداد کی قیمتوں کی آخری فہرست 13 ستمبر 2022 کو جاری کی گئی تھی۔

ایف بی آر مزید شہروں کو اس فہرست میں شامل کرنے پر بھی غور کر رہا ہے، جس سے قیمتوں کے تصور کو وسیع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 14 مزید شہروں کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے کل شہروں کی تعداد 42 سے بڑھ کر 56 ہو جائے گی۔

جن شہروں میں جائیدادوں کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ان میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ صاحب، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *