اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمان کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نی دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین واقعہ ہوا جب رات گئے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا گیا۔ نو ستمبر کی رات کو جو کچھ ہوا وہ ایک شرمناک سیاسی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ۔ آئی جی اسلام آباد سے پوچھتا ہوں کہ اگر آپ اتنے کمزور ہیں تو عہدے چھوڑ دیں،ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہی ہے۔
مزیدپڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیکیوریٹی چیک پوسٹس اور لاپتہ افراد بارے رپورٹ طلب کر لی
،اسپیکر قومی اسمبلی صاحب سیکرٹری اسمبلی کو ہٹا کر کیا ہوگا کوئی تحقیقاتی کمیٹی تو بنائی نہیں،ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی گئی اور پورا موٹروے کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، چچا بھتیجی سے کہتا ہوں کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے،جمعہ کے روز پورے ملک میں اراکین اسمبلی احتجاج کریں گے۔