خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیکیوریٹی چیک پوسٹس اور لاپتہ افراد بارے رپورٹ طلب کر لی

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیکیوریٹی چیک پوسٹس اور لاپتہ افراد بارے رپورٹ طلب کر لی

ؤزیراعلی خیبر پختونخوا نے صوبے میں سیکوریٹی چیک پوسٹس، ٹارکٹ کلنگ اور لا پتہ افراد سے متعلق رپورٹس طلب کر تے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی عندیہ دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تمام ضم اضلاع میں ریجنل پولیس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز سے 21 دنوں کے اندرٹارگٹ کلنگ کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ محکمہ داخلہ کو 21 دنوں میں قبائلی اضلاع کے پولیس سٹیشنوں کی سطح پر لاپتہ افراد کی تفصیلات طلب کر نے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے روابط تیز کرکے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دستاویزات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قبائلی اضلاع میں شمالی اور جنوبی وزیرستان، باجوڑ، خیبر ،اورکزئی،کرم اور مہمند میں قائم تمام سکیورٹی چیک پوسٹوں کا ڈیٹا21 دنوں میں اکٹھا کرنے اورغیر ضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے کےلئے حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

مزید پڑھیں: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کو نا مناسب قرار دیدیا

وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ کوایک ہفتے کے اندر سرحد پار تجارت کی بندش اور افغانستان سے ملحقہ تجارتی روٹس ضلع مہمند، باجوڑ ، شمالی و جنوبی وزیرستان کو کھولنے کا مراسلہ وفاقی حکومت کوارسال کیا جا چکا ہے اس پر وفاق کو فوری اقدامات کرنے کا کہا جائے۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ کو 15 روز کی اندر قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی) ایوارڈ کی منصفانہ تقسیم ، دہشتگردی کی مد میں خیبر پختونخوا کوملنے والی رقم کا حصہ اور وفاق کی جانب سے صوبے کو آئینی طور پر ملنے والے تمام فنڈز کی فراہمی کےلئے وفاق سے رجوع کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ریلیف اورضم اضلاع کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے تمام قبائلی اضلاع میں دہشتگردی کےخلاف جنگ سے متاثرہ مکانات کو ازسر نو سروے کےلئے ( سیٹزن لاسیسز کمپنسیشن پروگرام (سی ایل سی پی) کے تحت عمل درآمد یقنی بنانے اور بقایا کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ کا خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضم اضلاع کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو 15دنوں کے اند ر اندر گھوسٹ سکولوں اور ہسپتالوں کی نشادہی کےلئے ضلعی انتظامیہ سروے مکمل کر ے اور بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کےلئے اچانک دورے کر نے کی ہدایات جاری کردی ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اکنامک ریوائٹلائزئشن پروگرام کے تحت دہشتگردی سے متاثرہ دکانات ، پمپس ، زرعی زمینوں کا از سر نو سروے مکمل کرنےاور ایک ماہ کے اندررپورٹ پیش کرنے کےلئے سیکر ٹری ریلیف کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سیکر ٹری امور نوجوانان اور تمام ضم اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئےکہ ایک ماہ کے اندر نوجوانوں کی فلاح و بہبود و معاشی ترقی کےلئے آسان آقساط پر قرضے دیئے جائیں جبکہانکیوبیشن سینٹرزکا قیام ہرضلع کی سطح پر نافذ کرنے اور نوجوانوں کی ای کامرس ،ایمازون کے میدان میں تکینکی ہنرمندی کےلئے ورکشاپس اور ٹرینگزکا انعقاد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی -ایف کی حکومتی اتحاد میں شمولیت کا معاملہ: اہم قانون التوا کا شکار ہو گئی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضم اضلاع میں ایک ماہ کراندرنوجوانوں کی نشوونما کےلئے کھیلوں کے مقابلے اور بین القبائل لیگز کا انعقاد کرنے کےلئے سیکرٹری اسپورٹس اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کے ضم ضلاع میں فوری طور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے سختی سے گریز کرنے کےلئے چیف پیسکو کو ہدایات جاری کر دی ہے ۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو انے کہا کہ تمام ضم اضلاع میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر، روڈز، سکولز ،سرکاری عمارتیں اور ہسپتالوں کا ترجیحی بنیادوں پر ایک ماہ کے اندر اندر کیا جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *