پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

پاکستانی شہریوں کے لیے اچھی خبر! عالمی منڈی میں تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مئی 2021کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے تیل کی طلب میں کمی کی پیشگوئی ہے۔ اوپیک کی حالیہ رپورٹ میں 2025 تک تیل کی طلب میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کمی کے ساتھ 68 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہی ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.5 فیصد کمی کے بعد یہ 65 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹرز کا گاڑیوں کی قیمت میں 9 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

چین میں توانائی کے متبادل ذرائع کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے تیل کی طلب میں مزید کمی کی راہ ہموار کی ہے، جس کا عالمی تیل کی منڈی پر گہرا اثر پڑا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں 16 ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مسلسل چوتھا ریلیف ہو گا ۔

اس کمی کے باوجود پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے تاکہ ریونیو میں نمایاں کمی کو پورا کیا جا سکے جس سے قیمتوں میں ممکنہ طور پر 5 سے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 259 روپے 10 پیسے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 75 پیسے پر ہے ،  16 ستمبر سے کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 255 روپے فی لیٹر پر آجائے گی اور ڈیزل کی قیمت 258 روپے ہونے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیملی پنشن کی مدت مقرر

خیال رہے کہ یکم ستمبرکو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 1 روپے 86 پیسے اور 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رودوبدل کا حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *