پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں پناہ لے لی۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور دیگر پارٹی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبرز بند ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی قیادت نے پارلیمنٹ کی سروس برانچ میں پناہ لے لی۔ جبکہ اس دوران کمرے کو اندر سے بند کر دیا گیا تاکہ کوئی بیرونی رسائی نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت کے دونوں اطراف اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے باہر نکلنے کی منتظر ہے۔، باہر نکلتے ہی پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاریاں نئے قانون کے تحت کی جارہی ہیں۔
تحریک انصاف کی قیادت نے کل ہونیوالے جلسے میں این او سی کی خلاف ورزی کی اور جلسہ مقرر وقت پر ختم نہ ہوا۔ جس پر جلسے میں بدنظمی اور مقررہ وقت پر جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف اسلام آباد کے تین تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔