علی امین گنڈا پور وزارت اعلیٰ سے اڈیالہ جیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، طلال چوہدری

علی امین گنڈا پور وزارت اعلیٰ سے اڈیالہ جیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے علی امین گنڈا پور کے مستقبل کے بارے میں کہا ہے کہ وہ وزارت اعلیٰ سے اڈیالہ جیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

سینیٹر طلال چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو پیسے خیبر پختونخوا کے عوام پر خرچ ہونے چاہیے تھے، وہ جلوسوں اور اسلام آباد میں چڑھائی پر خرچ کیے جا رہے ہیں، اور پی ٹی آئی کے جلسے میں صرف بڑھکیں سننے کو ملیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چھ مہینوں سے جس کا شور مچایا جا رہا تھا، وہ کل ختم ہو گیا۔ طلال چوہدری نے اشارہ کیا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں پورا پاکستان نکلنے کی بات کی گئی تھی، مگر کل اسلام آباد کا کوئی گراؤنڈ بھی بھر نہیں سکا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کا ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

انہوں نے اس جلسے کی تقریروں کو ’بڑھکیں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بچپن کی ’سلطان راہی‘ کی فلمیں یاد آئیں، جن میں ایسی بڑھکیں سن کر ہنسی ہی نکلتی تھی۔ سینیٹر طلال چوہدری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر عمران خان کو پندرہ دن میں رہا نہیں کیا گیا تو وہ خود آ کر رہا کریں گے۔

طلال چوہدری نے اس بیان کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ پندرہ دن بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ پہنچیں، مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ عمران خان اڈیالہ سے پشاور جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *