لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے اہم خبر

لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل  چلانے والوں کیلئے اہم خبر

بغیر لائسنس کے بائیک چلانے والوں کی موٹر سائیکل ضبط کر لی جائے گی اور لائسنس حاصل کرنے کے بعد واپس کی جائے گی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے اعلان کیا ہے کہ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موٹر سائیکل لائسنس کی فیس 930 روپے ہے اور لرنر پرمٹ کی 42 روزہ معیاد اب ختم ہو چکی ہے۔ سی ٹی او نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں 10 ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز قائم ہیں، اور رواں سال 5 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس کی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کا ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

دوسری جانب گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسان بنا دیا۔ چھٹی کے روز بھی دفاتر کھلے رہیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، نے اعلان کیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب شہری ہفتے کے دن بھی دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ بڑے شہروں میں دفاتر اتوار کے دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، جبکہ چھوٹے شہروں میں لائسنس دفاتر 16 گھنٹے دستیاب ہوں گے۔

شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں، جس کے ذریعے وہ فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ گزشتہ روز صوبے بھر میں 28,726 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ رواں ماہ اب تک مجموعی طور پر 213,276 ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور راولپنڈی میں لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی میں نمایاں کارکردگی دیکھنے کو ملی ہے، جبکہ باقی اضلاع بھی عوامی سہولت کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے عوامی سہولت کی مزید فراہمی کے لئے اضافی اقدامات کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *