کارسازحادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کی جیل سےباہر آنےکی امید ختم 

کارسازحادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کی جیل سےباہر آنےکی امید ختم 

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمات منشیات کیس میں مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا دانش کی منشیات مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج کر دی ہے جس سے ملزمہ کی جیل سے فوری باہر آنے کی امید ختم ہو گئی ہے۔
دوسری جانب نتاشہ کے اہلخانہ نےحادثے میں جاں بحق آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کردی ہے اور رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہوگئی اور زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کردی گئی۔ فریقین کے درمیان دیت کا معاہدہ شرعی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا کی جانب سے حلف نامہ بھی تیار کروالیا گیا، حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیے جائیں گے ، ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ جمع کروایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کا جلسہ ختم ، ٹریفک رواں دواں

اس کے علاوہ نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ جاں بحق ہونے والے عمران عارف کی اہلیہ رومانہ عمران ،بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی عمیمعہ کی جانب سے جمع کروائی جائیں گے۔ حلف نامے کی کاپی کے مطابق ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے، ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے، ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے اور ہم نے بغیر کسی دبا کہ یہ نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ دیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا ہے بالکل درست کہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *