پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کوشیلنگ کے بجائےسہولیات دینی چا ہیے تھی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا نیوزکےپروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ سے گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے وقت تو لگتا ہے، اگرکسی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بارےکوئی شک تھا تو 8ستمبر کو دورہوگیا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:کسی کا باپ بھی مجھے عمران خان سے جدا نہیں کرسکتا،شیر افضل مروت
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مقررہ تاریخ کو ایک جنگل میں جلسہ کرنےکی اجازت دی گئی ، جنگل میں بھی منگل ہوگیا، ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا پنڈال حد نگاہ بھرا ہوا تھا، رکاو ٹیں کھڑی کرنے کے باوجود تحریک انصاف کا آٹھ ستمبر کا جلسہ انتہائی شانداررہا۔
یہ بھی پڑھیں: کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کی خبریں من گھڑت ہیں: بیرسٹر سیف
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کنٹینر ز سے مرکزی شاہرائیں بند کیں تاکہ لوگ جلسے میں کم سےکم پہنچیں، راستوں کی بندش کی وجہ سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پورکوبھی پہنچنے میں وقت لگا۔