اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف سکولزکی جانب سے کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
سکولوں کی جانب سے یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی موجودہ صورتحال کو مدںطر رکھتے ہوے کیا گیا ہے ۔
تاہم حکومت یا اسلام آباد کے مقامی انتظامیہ نے ابھی تک 9 ستمبر کو چھٹی کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاء کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس نے جوابی شیلنگ بھی کی۔
اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر جلسے کے شرکاء نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکاء نے پولیس پرشدید پتھراؤ کیا، جس سے ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔