ٹیلی گرام ایپ میں بڑی تبدیلیاں،خاموشی سے پالیسی اپ ڈیٹ کر دی

ٹیلی گرام ایپ میں بڑی تبدیلیاں،خاموشی سے پالیسی اپ ڈیٹ کر دی

میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے فرانس میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو پاویل دوروف کی گرفتاری کے بعد خاموشی سے اپنی مواد کو کنٹرول کرنے کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی اپ ڈیٹ کے مطابق صارفین اب نجی اور گروپ دونوں طرح کی چیٹس میں غیر قانونی مواد کی اطلاع دے سکیں گے جس کے بعد ٹیلی گرام کے منتظمین اس کا جائزہ لیں گے۔

کمپنی کے ایف اے کیو پیج پر ایک عنوان  ’ٹیلی گرام پر غیر قانونی مواد موجود ہے۔ میں اسے کیسے ختم کروں؟‘ کے جواب میں لکھا گیا کہ ’ٹیلی گرام کی تمام ایپس میں ‘رپورٹ’ کے بٹن ہوتے ہیں جو آپ کو ہمارے ماڈریٹرز کے لیے غیر قانونی مواد کی نشاندہی کرنے کی اجازت دیتے ہیں ، صرف چند ٹیپس میں‘۔

یہ اپ ڈیٹ تمام انفرادی اور گروپ چیٹس کو ’ان کے شرکاء کے درمیان نجی‘ رکھنے کی اپنی سابقہ پالیسی ختم کرنے کی علامت ہے۔

ٹیلی گرام کے ایک ترجمان نے کو بتایا کہ اس تبدیلی کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ ٹیلی گرام پر مواد کی اطلاع کیسے دی جائے اور اس کا کسی بڑی پالیسی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *