اسلام آباد جلسہ، خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال، ریسکیو 1122کی درجنوں گاڑیاں صوابی پہنچ گئیں

اسلام آباد جلسہ، خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال، ریسکیو 1122کی درجنوں گاڑیاں صوابی پہنچ گئیں

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہونے لگا۔

ریسکیو 1122 کی درجنوں آپریشنل گاڑیاں صوابی پہنچ گئیں۔ جن میں ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور دیگر ڈیزاسٹر ویکلز شامل ہیں۔ ممکنہ بند راستے کھولنے کے لیے کرینز، ایکسیوٹرز اور ڈیزاسٹر وہیکلز بھی طلب کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد جلسہ، شیر افضل مروت کا اہم بیان آگیا

ڈی جی ریسکیو 1122 نے ہر ضلع سے دو دو گاڑیاں پہنچانے کی سختی سے ہدایات جاری کیں اور درجنوں باوردی ریسکیو اہلکاروں کو گاڑیوں کے ساتھ اسلام آباد تک جانے کی ہدایت دی ہے۔

شمالی اور جنوبی اضلاع سے آنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے قافلوں کے ساتھ بھی ایمبولینسز روانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور میں قافلوں کے آگے اور پیچھے دو دو ایمبولینسز موجود ہوں گی اور ریسکیو 1122 کے اہلکار ایمبولنسز کے ساتھ قافلوں کے ہمراہ ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *