حکومت نے وفاقی وزارتوں میں موجود 60 فیصد خالی اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے وفاقی وزارتوں میں موجود 60 فیصد خالی اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومتی زرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی وزارتوں کی ساٹھ فیصد خالی اسامیاُں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حکومتی اقدام سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمتین ختم ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے وفاقی وزارتوں میں گزشتہ ایک سال سے موجود خالی اسامیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے وزارتوں کو ختم کرنے کا فارمولہ پیش کرنے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں سے خالی اسامیوں کے ختم کرنے سے متعلق عمل درآمد پلان پر بریفنگ طلب کر لی ہے اور وزارت صنعت، آئی ٹی، کشمیر افیئر اور سیفران کے حوالے سے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں: 8 ستمبرکو عوام حقیقی آزادی کی خاطر باہر نکلیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان

حکومتی زرائع کے مطابق وزارت ہیلتھ سروسز،نجکاری سے متعلق بھی سفارشات تیار کرلی گئیں ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت پر عملدرآمد پلان فوری جمع کرانے کی تنبیہہ کی گئی ہے اور اس حوالے سے رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *