راولپنڈی کی عدالت نے پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وسیم انجم نے ریمارکس دیے کہ پرامن جلسہ کرنا اور اس میں شرکت کرنا آئین اور قانون کے تحت شہری کا بنیادی حق ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد جلسہ، خیبر پختونخوا حکومت کا ریسکیو اہلکاروں کو ڈھال بنانے کا فیصلہ
عدالت نے راولپنڈی پولیس کو ہدایت دی کہ جلسے میں جانے والے کارکنان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ درخواست میں پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے کی شکایات درج تھیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس کو تمام ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ درخواست انصاف لائرز فارم کے صدر رضوان اعوان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں کارکنان کی آزادی اور سیکیورٹی کے مسائل کو اجاگر کیا گیا تھا۔