عمر ایوب کی جگہ سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل بنانے کا امکان

عمر ایوب کی جگہ سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل بنانے کا امکان

عمر ایوب خان کی جگہ سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنانے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی قیادت میں پارٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ نئی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ شبلی فراز اور عارف علوی نے عمر ایوب کی جگہ سلمان اکرم راجہ کا نام پیش کیا ہے، اور ان دونوں نے عمر ایوب کو پارٹی کے اندرونی اختلافات کی وجہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف 9 مئی اور جنرل فیض کیخلاف کیسز میں ثبوت اکٹھا کرلئے گئے، سرکاری ذرائع کا دعویٰ

بیرسٹر گوہر نے بھی عمر ایوب کو ہٹا کر سلمان اکرم راجہ کو منتخب کرنے کی تائید کی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کو پنجاب سے ورکرز نکالنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تاہم عمر ایوب خان بطور اپوزیشن لیڈر اسمبلی میں اپنے کردار کو جاری رکھیں گے، اور پارٹی کے اندر نئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *