قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپیئنز ون ڈے کپ میں بابر اعظم کی کپتانی نہ کرنا پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان باقی نہ رہنے کا عندیہ ہے۔ ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے لئے بابر اعظم کی جگہ سفید گیند کا نیا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیرالمپکس گیمز: پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے برانز میڈل جیت لیا
اس حوالے سے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے جولائی میں بورڈ حکام اور کپتان سے بات کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد رضوان کے نام پر کپتانی کیلئے بات کی جائے گی اور اگر معاہدہ ہوا تو رضوان مستقبل میں تینوں فارمیٹ کے کپتان بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کم ترین سکورپر آؤٹ ہونے کاریکارڈ برابر