وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والےآج بھی ایسے لوگوں سے بات کرنا چاہتے ہیں جن کے پاس کوئی اختیارہی نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز میں میزبان’’ ثمر عباس‘‘ سے گفتگو کرنے کے دوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ تحریک انصاف کی مذاکرات کی بات سنجیدہ ہے ۔ 9مئی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے نام پرشہریوں سے پیسے بٹورنے والا کون نکلا؟
جی ایچ کیو پر حملہ کر نیوالے اب کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لوگوں کو چھوڑ دو۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے نام پر یہ این آر او مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی والے 22 اگست کو 5کنال کے پلاٹ پر جلسہ کرنے جا رہے تھے جو5 کنال کا پلاٹ نہ بھر سکے وہ اتنا بڑا جلسہ کیسے کریں گے ؟۔
یہ بھی پڑھیں:مزدور کی کم از کم تنخواہ 37ہزار، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا