ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کم ترین سکورپر آؤٹ ہونے کاریکارڈ برابر

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کم ترین سکورپر آؤٹ ہونے کاریکارڈ برابر

ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں کم ترین سکور کا ریکارڈ برابر ہوگیا، مخالف ٹیم نے ہدف پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پرحاصل کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملائیشیا کے شہر بانگی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کے میچ میں منگولیا اور سنگاپور کی ٹیمیں آپس میں مد مقابل تھیں ۔

سنگاپور کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر منگولیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، جس کے جواب میں منگولیا کی بیٹنگ لائن درخت کے سوکھے پتوں کی طرح گر گئی اور صرف 10رنز بنانے کے بعد پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی ۔

منگولیا ٹیم کے 5بلے باز 0پر پویلین لوٹ گئے اور ساری ٹیم10 اوورز میں آؤٹ ہوئی۔ سنگاپور کی جانب سے ہرشا بھردواج نے 6 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، سنگاپور نے منگولیا کا 11 رنز کا ٹارگٹ پہلے اوور کی پانچویں گیند پر ایک وکٹ گنوانے کے بعد حاصل کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی تقریب

واضح رہے کہ منگولیا کے یہ 10 رنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے مشترکہ طور پر سب سے کم ترین سکور ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال برطانیہ کی نیم خود مختار ریاست آئل آف مین کی ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں اسپین کے خلاف صرف 10 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *