ایف بی آر نے پراپرٹی کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایف بی آر نے پراپرٹی کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایف بی آر نے ڈویلپرز اور بلڈرز پر پراپرٹی کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نئے ٹیکس کے تحت انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹوں اور مکانات پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی جبکہ انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پراپرٹی خریداروں پر 5 فیصد ڈیوٹی لگائی گئی۔ نان فائلرز کے لیے پلاٹوں اور مکانات پر 7 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر نے تنخواہ داروں کیلئے نیا ٹیکس کارڈ جاری کر دیا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈویلپرز اور بلڈرز خریداری کے وقت اس ڈیوٹی کی ادائیگی کے پابند ہوں گے۔ ایف بی آر نے پراپرٹی پر ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے مخصوص فارم بھی جاری کر دیے۔ مزید برآں تمام ڈویلپرز اور بلڈرز کو ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ اسٹیٹمنٹ پیش کرنا ہوگی۔

یہ اقدام پراپرٹی کے سیکٹر میں شفافیت اور ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *