وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری رواں ماہ کے دوران ہو جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کے لیے ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی، تاہم رواں ماہ میں آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی
انکا کہنا تھا کہ ایڈوانس اسٹیج پر ہیں ، انٹر نیشنل مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری کیلئے بات آگے بڑھ رہی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ پر بات چیت بھی جلد فائنل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے اہم خبر
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت پر بات کر رہے ہیں جب کہ سعودیہ کے ساتھ باہمی معاہدوں کے تحت پراجیکٹس اور سرمایہ کاری پر بھی بات ہو رہی ہے۔ وزیرخزانہ کا مزیدکہنا تھا کہ دوست ممالک کے علاوہ بھی کمرشل اداروں سے لینڈنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔