عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟ اہم خبر آگئی
اسی طرح 10 گرام سونا 1200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کی کمی کے بعد 2481 ڈالر کا ہو گیا ہے۔