شائد خاقان عباسی اور محمود خان اچکزئی کے مابین ملاقات، دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پربات چیت کی اور محمود خان اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی کو متحدہ اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت دی اور دونوں رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی اورمحمود خان اچکزئی ملک میں گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجود ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پراتفاق کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عوام پاکستان پارٹی کے درمیان رابطہ پر بات چیت کی۔ سربراہ ٹی ٹی اے پی محمود خان اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی اوردونوں رہنماؤں نے آل پارٹی کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔