صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹرعلی سیف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مراد سعید میں رابطے کی خبر کی تردید کردی۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز9مئی سے روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سےرابطوں کا انکشاف ہوا تھا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی کے کابینہ اور پارٹی کے اہم فیصلے کر نیوالوں میں شامل ہیں جن میں علی امین گنڈاپور سمیت متعدد دیگر رہنما سابق وفاقی وزیر سے رابطے میں ہیں ۔
تاہم خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مراد سعید صوبے کے انتظامی معاملات میں کوئی مداخلت کر رہے ، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ، شکیل خان کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے پی نے مراد سعید سےکوئی بات چیت نہیں کی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شکیل خان سے متعلق فیصلہ گڈ گورننس کمیٹی رپورٹ کے تناظر میں کیا گیا، عاطف خان سے متعلق بھی وزیراعلیٰ کا مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں، مخالفین غلط خبریں پھیلا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مشعال یوسفزئی سمیت تمام رہنما پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے منظم ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات ہونگے یا نہیں؟عرفان صدیقی کابڑا بیان آگیا
علی امین گنڈاپور انتظامی اور سیاسی معاملات میں بانی پی ٹی آئی کی ر ہنمائی حاصل کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو 9 مئی کیسز میں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے اور وہ تاحال روپوش ہیں۔