خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کمیشن کی تشکیل سے متعلق ایک بار پھر تیاری شروع کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ جوڈیشل کمیشن قیام کیلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے مشاورت کرکے فیصلہ کیا گیاہے جس کے بعد عدالت سے رجوع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عدالت کے عائد اعتراض کو اس بار دور کیا جائے گا اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت سے درخواست کی جائے گی کہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات کی جائے۔ درخواست میں 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے حقائق اس کی انکوائری کرانے کی ضرورت سمیت متعدد اہم معملات کو عدالت کے سامنے رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس بار اب ایڈووکیٹ جنرل آفس کے زریعے عدالت سے درخواست نہیں بلکہ محکمہ داخلہ کے ذریعے عدالت سے رجوع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں رواں سال 80 سے زائد بھتہ خوری کے واقعات رونما
ذرائع کے بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متلعق ٹاسک محکمہ داخلہ کو حوالے کردیا جہاں اس پر کام شروع ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل نے 29 اگست 2024 کو پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا عدالت نے 12 دن بعد یہ خط 9 اگست 2024 کو اعتراض کے ساتھ واپس کیا تھا۔ خط میں عدالت نے خیبرپختونخوا رولز آف بزنس 1985 کا حوالہ دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے معذرت کرلی تھی۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ آنے والے چند روز کے دوران عدالت میں دوبارہ عدالت میں درخواست دائر کر رہے ہے ،وزیر قانون نے بتایا کہ محکمہ داخلہ نے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر کام شروع کردیا ہے۔ حکومت کا عدلیہ پر بھروسہ ہے ،اس لئے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لئے عدالت سے رجوع کیا جارہا ہے۔