پاکستان کی ریلوے خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کراچی سے راولپنڈی تک چلنے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کا آج افتتاح کیا گیا۔
16 کوچز پر مشتمل یہ ٹرین فیصل آباد روٹ سے گزرے گی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائے گی۔ ٹرین میں ایئر کنڈیشنڈ سلیپر، بزنس اور اسٹینڈرڈ کوچز کے ساتھ ساتھ اکانومی کوچز اور ڈائننگ کار سمیت مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ مسافروں کو مفت وائی فائی تک بھی رسائی حاصل ہوگی اور وہ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے اپنے ٹکٹوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ایس 150موٹر سائیکل پر خریداروں کیلئےزبردست آفر لگا دی گئی
حکام کے مطابق سرسید ایکسپریس سے پاکستان ریلوے کو سالانہ تقریبا 3 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ اس اقدام کا مقصد خود کفالت کو فروغ دینا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے آئندہ ماہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 10 ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان کی ریلوے خدمات کو بہتر بنانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔