گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد کی ماہانہ تنخواہ 40لاکھ روپے جبکہ دیگر مراعات الگ ہیں، جمیل احمد کی ماہانہ تنخواہ 40لاکھ دیگر مراعات الگ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی یہ انکشاف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر تحر یری جواب میں کیا۔ قومی اخبارمیں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بتا یا گیا کہ موجودہ گورنر اسٹیٹ بنک کی تنخواہ سابقہ گورنرز سے کہیں زیادہ ہے۔سابقہ گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی۔ موجودہ گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد کی تنخواہ سابق گورنر سے 15 لاکھ زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ایس 150موٹر سائیکل پر خریداروں کیلئےزبردست آفر لگا دی گئی
گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد کو 26 اگست 2022 کو تعینات کیا گیا تھا۔ گورنر اسٹیٹ بنک کی تنخواہ کے علاوہ بھی کئی مراعات شامل ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بنک کو ہاوس رینٹ الاونس دیاجاتا ہے جس کی مینٹی ننس اور فرنشنگ بھی بنک کے ذمہ ہے۔ دو گاڑیاں بمعہ ڈرائیور دی جاتی ہیں ۔ فی گاڑی 600لٹر پیٹرول ماہانہ ملتا ہے۔
ایک گاڑی 1600CCاور دوسری1800CCملتی ہے۔ چا ر ملازمین رکھنے کی اجازت ہے جن کی تنخواہ 18ہزار روپے ہو۔ گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد کو 1200 لیٹر فیول بھی دیا جاتا ہے، گورنر اسٹیٹ بنک کا بجلی، گیس، پانی، انٹرٹینمنٹ اور موبائل کا بل بھی اسٹیٹ بنک ادا کرتا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بنک کے بچوں کی 75 فیصد تعلیمی اخراجات بھی اسٹیٹ بنک ادا کرتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بنک کی مراعات میں مکمل میڈیکل، ایئر ٹکٹس، کلب ممبرشپ سمیت سکیورٹی اخراجات بھی شامل ہیں۔