عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے ملک میں شادیوں کے رجحان سے متعلق سروے جاری کردیا۔
سروے کے مطابق پاکستان میں گھر والوں کی مرضی سے شادی کا رواج عام ہے، حال ہی مں کیے جانیوالے ایک سروے میں سامنے آیا کہ81 فیصد پاکستانیوں نے ارینج میرج کی جبکہ 18 فیصد نے پسند کی شادی کرنے کو ترجیح دی ۔
گیلپ پاکستان کے مطابق ارینج میرج کرنے والوں میں لڑکیوں کی شرح زیادہ ہے، 85 فیصد لڑکیوں نے ماں باپ کی خواہش پر شادی کی جب کہ 14 فیصد نے اپنی پسند سے شادی کرنے کو ترجیح دی۔
سروے کے مطابق لڑکوں میں77 فیصد نے والدین کی بات مانی جبکہ 22 فیصد نے اپنی مرضی سے شادی کرنےکو ترجیح دیتے ہیں۔
پسندکی شادی کرنے والوں میں 30 سال تک کی عمر تک کے نوجوانوں کی شرح 21 فیصد نظر آئی، اس کے برعکس ارینج میرج کو سب سے زیادہ ترجیح 50 سال سے زائد عمر کے پاکستانیوں نے دی ۔
89 فیصد افراد نے والدین کی پسند کو ترجیح دی جبکہ 10 فیصد نے ذاتی پسند کو والدین کی رائے پر فوقیت دی۔