مسجد سے اغوا ہونیوالے کرنل خالد امیر اور بھائیوں کو رہا کر دیا گیا

مسجد سے اغوا ہونیوالے کرنل خالد امیر اور بھائیوں کو رہا کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسجد سے اغوا ہونیوالے کرنل خالد امیر کو رشتہ داروں سمیت رہا کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین دیگر رشتہ داروں کی محفوظ اور غیر مشروط رہائی قبائلی عمائدین اور مقامی معززین کے کردار کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کرنل خالد امیر اور مغوی بھائیوں کی رہائی میں افغانستان حکومت کا بھی کلیدی کردار رہا۔ کرنل خالد امیر کے علاوہ ان کے 2 بھائیوں اور ایک بھتیجے کو اغواکیا گیا تھا۔ تمام مغوی بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کرنل خالد امیر جو کہ اپنے والد کے جنازے میں شرکت کیلئے کولاچی، ڈیرہ اسماعیل خان آئے تھے نماز جنازہ کے بعد مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ مسلح افراد نے اسلحے کی نوک پر انہیں اغوا کر لیا۔

دوروز قبل ایک ویڈیو ریلیز ہوئی جس میں کرنل خالد امیر اور ان کے ایک بھائی حکام سے اپنی آزادی کے حصول میں مدد کی درخواست کررہے تھے۔ مذکورہ ویڈیو میں کرنل خالد امیر نے کہا کہ ہم بحفاظت اور بخیر و عافیت ہیں اور ایک دور دراز علاقے میں زیر حراست ہیں جہاں پاکستانی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *