ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے غیر تعلیم یافتہ افراد کیلئے اہم فیصلہ

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے غیر تعلیم یافتہ افراد کیلئے اہم فیصلہ

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے غیر تعلیم یافتہ افراد کیلئے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر تعلیم یافتہ افراد سے کمپیوٹرائزڈ سائن ٹیسٹ کی بجائے زبانی سائن ٹیسٹ لیا جائیگا۔ سائن ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہونے کی سے غیر تعلیم یافتہ افراد اکثر فیل ہوجاتے تھے۔

سی ٹی او لاہور عمار اطہر نے کہا ہے غیر تعلیم یافتہ امیدواروں کو لائسنس میں آسانی دی گئی کہ زبابی سائن ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے زبانی سائن ٹیسٹ کے قواعد و ضوابط و ضع کر دیے۔ سینٹر انچارج اپنی موجودگی میں غیر تعلیم یافتہ افراد سے بول کر ٹریفک سائنز پوچھے گا۔ 10میں سے 5درست جوابات پر امیدوار پاس تصور ہوگا۔ فافیت و میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کی آڈیو، ویڈیو ریکارڈ ہوگی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے مزید کہاکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون سخت کر دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *