وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو بھی جلسے کی اجازت نہیں ملے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی خود کو 9مئی سے علیحدہ نہیں کرتی تب تک انہیں نہیں لگتا کہ انتظامیہ اسے جلسے کی اجازے دے گی۔ انہوں نے جنرل فیض سے متعلق سوال پر کہا کہ اگرفیض حمید کے معاملے میں عمران خان کا ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے تو عمران خان کے ملٹری ٹرائل کیلئے پنجاب یا وفاقی حکومت کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت انکوائری بورڈ کو اس کی پہلے سے قانونی اجازت ہے۔
مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کا عمران خان کی ضمانت سے متعلق بڑا بیان آگیا
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حامی نہیں ہوں۔میں کسی بھی مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں نجومی نہیں ، عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے کوئی پیشنگوئی نہیں کر سکتا تاہم میں تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کا حامی نہیں ہوں۔