خیبرپختونخواکے31 اضلاع میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 88 افراد جاں بحق اور 129 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خٰبر پختونخواکے31 اضلاع میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 88 افراد جاں بحق اور 129 زخمی ہوگئے ۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق میں بارشوں سے 958 گھرمتاثر ہوئی جس میں 698 گھروں کوجزوی نقصان پہنچا ہے جس میں 260 گھرمکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ پراوینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے صوبے کے 31 اضلاع متاثر ہوئے ۔ بارشوں سے جاں بحق 88 افراد میں 26 مرد، 19 خواتین اور 43 بچے شامل ہے۔بارشوں سے 39 مرد 29 خواتین اور 61 بچے زخمی ہوئے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی حکومت میں شمولیت، فضل الرحمان کا جواب آگیا
رپورٹ کے مطابق تیز اندھی اور بارشوں کے باعث صوبہ بھر میں 958 گھر متاثر ہوئےجن میں 260گھرمکمل تباہ ہوگئے جبکہ 698 گھر جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ بارشوں سےمجموعئ طور پر 7 سکولوں شمالی وزیر ستان ، اپر چترال، بونیر میں ایک ایک جبکہ لوئر چترال اور صوابی میں 2,2 عمارات کو بھی نقصان پہنچا ہے، رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے مختلف اضلاع میں 147مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ صوبے میں بنوں ، اپر دیر ، کرک ، مہمند ، شمالی وزیرستان ، کو ہاٹ ، ایبٹ آباد، اپر چترال ، ٹانک ، چارسدہ ، باجوڑ ، ہنگو، ہری پور ، مانسہرہ ، جنوبی وزیرستان ، لوئر دیر ،شانگلہ ، سوات ، مردان ، ضلع خیبر ، اپر کوہستان ، لکی مروت ، کرم ، بونیر ، لوئر چترال ، بٹگرام ، لوئر کو ہستان ، مالاکنڈ ، صوابی ، نوشہرہ اور تورغرمیں جانی و مالی نقصات کے واقعات رونما ہوئےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی کے 9شعبوں کیلئےبڑی رقم کی منظوری دیدی
رپورٹ کے مطابق بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشنریوں کا استعمال شروع کردیا ہے ،پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں. صوبا ئی حکومت کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی احکامات جاری کرجا ری کر دی ہے۔ پی ڈٰی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ جب تک حالات معمول کے مطابق نہ ہو سیاح سیاحتی مقامات کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں.