ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اوریا مقبول جان کے دو سہولت کار گرفتار کر لیے ہیں، ملزمان فوج، عدلیہ اور ریاست کے اعلی عہدیداروں کے خلاف اوریا مقبول جان کو ہتک آمیز مواد مہیا کرتے تھے۔۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اوریا مقبول جان کے دو سہولتکار گرفتار کیئے ہیں جو انہیں ہتک آمیز مواد مہیا کرتے تھے ، ایف آئی اے زرائع کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان ملزمان فوج، عدلیہ اور ریاست کے اعلی عہدیداروں کے خلاف اوریا مقبول جان کو ہتک آمیز مواد مہیا کرتے ۔ زرائع کے مطابق ملزمان مرتضی خان اور احمد حسن کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے اور ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اعلی حکومتی عہدیداروں سمیت وزیراعلی پنجاب کے خلاف ہتک آمیز مواد سوشل میڈیا پر پھیلا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مالی مشکلات اور قرضوں کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
ملزمان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھی حکومت کے خلاف انتہائی ہتک آمیز مہم شروع کررکھی تھی ملزمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے شرمناک طریقے سے پیش کیا اورسوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب کے خلاف ہتک آمیز ریمارکس بھی دئیے گئے۔ ملزم مرتضی کا تعلق لاہور کے علاقہ مزنگ اوراحمد حسن کا جہلم سے ہے ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور گرفتار ملزمان سے ایف آئی اےکی تفتیش جاری ہے۔