صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ برامد ہوا ہے۔ بلوچ کنواں- ٹو سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور بلوچ کنواں -ٹو سے 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس نکالنے کی استطاعت ممکن ہے۔
او جی ڈی سی ایل زرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے اس ذخیرے سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس نکالے جانے کی استطاعت ہے۔او جی ڈی سی ایل زرائع کے مطابق سندھ کے علاقے سانگھڑ میں گیس و تیل کی دریافت کا یہ کام او جی ڈی سی ایل اپنے وسائل سے یقینی بنایا ہے۔اوجی ڈی سی ایل زرائع کے مطابق بلوچ کنواں – ٹو کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی اوربلوچ کنواں -ٹو کی 3920 میٹر تک کھدائی کی گئ اورکھدائی کے بعد اس مقام سے تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، یونیفارم کے بدلے پولیس اہلکاروں کو نقد رقم دینے کا فیصلہ
زرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل کمپنی سنجھورو بلاک کے سیمبر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتی ہے اورنئی دریافت سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہ کھلیں گی ۔ سیمبر فارمیشن میں پہلی کامیاب دریافت او جی ڈی سی ایل کی تحقیقاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔