مکیش امبانی سے امیر ترین شخص کاتاج کیسے چھینا؟بھارت سےبڑی خبر آ گئی

مکیش امبانی سے امیر ترین شخص کاتاج کیسے چھینا؟بھارت سےبڑی خبر آ گئی

بھارت کے معروف صنعت کار مکیش امبانی ملک کی امیر ترین شخصیت کے اعزاز سے محروم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بزنس مین اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کی دولت میں8ماہ کے دوران 25 فیصد تک کمی ہوئی ہےجس کے بعد اُن کے اثاثوں کی کُل مالیت10.14 لاکھ کروڑ بھارتی روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔

دوسری طرف بھارت کے مقامی صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربرا ہ گوتم اڈانی کے اثاثوں میں 95 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے حالانکہ اڈانی کی دولت میں 25 فیصد کمی بھی ہوئی ہے ۔ جس کے بعد وہ بھارت کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں ۔

بھارت کے معروف تحقیقی اور سرمایہ کاری گروپ کی طرف سے جاری کی جانے والی معلومات کے مطابق گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت اب 11.16 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے ساتھ وہ ہندوستان کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

انڈیا کے تحقیقی و سرمایہ کاری گروپ ہوُروُن کے مطابق فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے مالک شیو نادر کی دولت ایک فیصد اضافے کے بعد 3.14 لاکھ کروڑ ہے جب کہ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے مالک سائرس ایس پونا والا چوتھے نمبر پر رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *